آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی 2025ء، کے موقع پرپیغام
***
ہم آج یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اُن 22 کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے 13 جولائی 1931 کو سری نگر میں ڈوگرہ راج کے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا — صدرِ مملکت آصف علی زرداری
آج کشمیری عوام جس جدوجہدِ آزادی کو آگے بڑھا رہے ہیں، وہ انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے — صدر آصف علی زرداری
ان شہداء کی قربانیوں نے کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی — صدر آصف علی زرداری
کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر اور غاصبانہ تسلط کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں — صدرِ مملکت
پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی جرات، حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے — صدرِ مملکت
بھارت نے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کو ایک عسکری قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے — صدر آصف علی زرداری
مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیاں معمول بن چکی ہیں — صدر آصف علی زرداری
ہم اُن تمام کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں — صدرِ مملکت
عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں — صدر آصف علی زرداری
پاکستان کشمیری عوام کی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا — صدرِ مملکت
***