صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، آصف علی زرداری کا انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن، 30جولائی 2025ء، کے موقع پرپیغام

آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن، 30 جولائی 2025ء، کے موقع پرپیغام  

***

تیس  (30) جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے، تاکہ کمزور افراد کے تحفظ اور اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے — صدر آصف علی زرداری

2025 کا موضوع “انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے – استحصال کا خاتمہ کریں” واضح کرتا ہے کہ یہ جرم منظم نیٹ ورکس کے ذریعے کیا جاتا ہے — صدر آصف علی زرداری

انسانی اسمگلنگ دنیا کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جو لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے — صدر آصف علی زرداری

غربت، تنازعات، لاعلمی اور غیر محفوظ ہجرت انسانی اسمگلنگ کے بنیادی اسباب ہیں — صدر آصف علی زرداری

خواتین، بچے اور پسماندہ طبقات انسانی اسمگلنگ کے سب سے زیادہ متاثرہ گروہ ہیں — صدر آصف علی زرداری

انسانی اسمگلر غیر محفوظ راستوں سے ہجرت کراتے ہیں جو ہر سال سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں — صدر آصف علی زرداری

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون، عوامی آگاہی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں — صدر آصف علی زرداری

پاکستان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین، مؤثر اور جدید اقدامات پر عمل پیرا ہے — صدر آصف علی زرداری

پاکستان کی متعلقہ ایجنسیاں انسانی اسمگلرز کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں — صدر آصف علی زرداری 

پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر 
انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور انسانی استحصال سے پاک دنیا کے قیام کے لیے کوششیں کرتا رہے گا — صدر آصف علی زرداری 

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset