صدر آصف علی زرداری کا عالمی یومِ خوراک 2025 پر پیغام

آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کاعالمی یومِ خوراک 16 اکتوبر 2025ء،پر پیغام

***

دنیا 1979 سے 16 اکتوبر کو یومِ خوراک مناتی ہے – صدرِ پاکستان

خوراک تک مساوی، محفوظ اور سستی رسائی ہر انسان کا حق ہے، صدر زرداری

 اس سال کا موضوع"بہتر خوراک اور بہتر مستقبل کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ" تجویز کیا گیا ہے، صدر مملکت

 غذائی تحفظ صرف حکومت کی نہیں، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صدر زرداری 

 پاکستان میں زراعت معیشت کی بنیاد اور کروڑوں افراد کی روزی کا ذریعہ ہے۔  صدر مملکت

 موسمیاتی تبدیلی، سیلاب اور مہنگائی خوراک کی قلت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ صدر زرداری

 کئی خاندان آج بھی صحت مند غذا کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔ صدر مملکت

 بچوں میں غذائی کمی ایک تشویشناک چیلنج ہے۔ صدر مملکت

 حکومت موسمیاتی لحاظ سے موزوں کاشت کاری کو فروغ دے رہی ہے۔  صدر مملکت

 بہتر آبی و زمینی انتظام اور خوراک کی فراہمی کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ صدر زرداری

 سیلاب زدگان کے ریلیف کے لیے  اقدامات جاری ہیں۔ صدر مملکت
 
خوراک کے ضیاع کی روک تھام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صدرزرداری

 زرعی پیداوار میں اضافہ اور کمزور طبقات کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔ صدر مملکت

 ہمارا عزم ہے کہ  کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، ہر گھر میں خوراک پہنچے۔ صدر زرداری

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset