Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the occasion of Nationwide Polio Vaccination Campaign, 26 May to 1 June 2025
***
I fully support my daughter and the First Lady, Aseefa Bhutto Zardari, whose tireless advocacy and efforts has galvanized our nation in this fight against Polio. Her call to unite parents, community leaders, and youth reminds us that eradicating polio is our shared responsibility.
Today, I also pay tribute to our brave polio workers, who risk their lives to reach every child, often in the face of grave danger. We also honour those polio workers and security officials who have made the ultimate sacrifice, losing their lives to cowardly attacks aimed at derailing our efforts to make Pakistan polio-free. I also condemn the attack on a polio team in Naushki, in which a police official lost his life, and offer my heartfelt condolences to the bereaved family. Their courage and sacrifice inspire us all to save our children from this crippling disease.
Since the 1990s, we have made remarkable progress as Pakistan has reduced polio cases by over 99% through relentless vaccination drives, robust surveillance, and the courage of our health workers. Yet, the battle is not over. The 2024 surge in cases, particularly in Balochistan and Khyber Pakhtunkhwa, signals that we must intensify our efforts. We must protect our polio workers as well as dispell myths about the polio vaccine. Remote areas and mobile populations remain hard to reach, requiring innovative tools to ensure no child is missed. Above all, we must sustain high vaccination coverage to fully eliminate this virus.
Today, we reiterate our commitment that we will not rest until polio is fully eradicated. We have the tools, the will, and the support of our global partners to make this vision a reality. I call on parents to open their doors to vaccinators, ensuring every child receives the life-saving polio drops. I urge teachers, religious leaders, and community elders to champion this noble cause, dispelling myths and building trust. I appeal to the media to amplify the truth: the polio vaccine is safe, effective, and our best weapon.
I am confident that together, we can make Pakistan polio-free. Let us seize this moment to vaccinate every child and protect our people from the crippling threat of the polio virus.
***
آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا پولیو کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم، 27 مئی 2025ء، کے موقع پرپیغام
***
26 مئی سے 1 جون تک پاکستان نے ایک ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا ہے، صدر مملکت
پولیو مہم کا ہدف پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانا ہے، صدر مملکت
اس مہم میں 4 لاکھ سے زائد ورکرز ہمارے شہروں، دیہاتوں اور دور دراز وادیوں میں گھر گھر جا کر زندگی بچانے والے پولیو کے قطرے پلائیں گے، صدر مملکت
ہماری اس مہم کا مقصد پولیو کا مکمل خاتمہ اور قوم کا صحت مند مستقبل یقینی بنانا ہے، صدر مملکت
میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو یہ زندگی بخش قطرے ضرور پلوائیں، صدر مملکت
میں اساتذہ، علمائے کرام، اور کمیونٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مقصد کی حمایت کریں، غلط فہمیوں کا خاتمہ کریں اور لوگوں میں اعتماد پیدا کریں، صدر مملکت
میں میڈیا سے اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں میں آگاہی پیدا کرے کہ پولیو ویکسین محفوظ، مؤثر، اور ہمارا سب سے طاقتور ہتھیار ہے، صدر مملکت
میں اپنی بیٹی اور خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری کی مکمل حمایت کرتا ہوں جن کی جدوجہد اور مؤثر مہم نے پولیو کے خلاف جنگ کو تیز کیا، صدر مملکت
آصفہ بھٹو زرداری کی والدین، ذی اثر سماجی شخصیات اور نوجوانوں سے اپیل ہمیں یاد دلاتی ہے کہ پولیو کا خاتمه ہماری مشترکہ ذمے داری ہے، صدر مملکت
میں اُن بہادر پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ہر بچے تک پہنچنے کے لیے اپنی جانوں کا خطرہ مول لیتے ہیں، صدر مملکت
میں پولیو فری پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے بزدلانہ حملوں میں اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، صدر مملکت
میں آج نوشکی میں پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کی بھی مذمت کرتا ہوں، صدر مملکت
میں نوشکی حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، صدر مملکت
ہمیں پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوگا، صدر مملکت
90 کی دہائی سے اب تک پاکستان نے پولیو کے خلاف شاندار پیش رفت کی ہے، صدر مملکت
مسلسل ویکسینیشن مہمات، مؤثر نگرانی، ہیلتھ ورکرز کی جرأت کے ذریعے پولیو کیسز میں 99 فیصد سے زائد کمی آئی ہے، صدر مملکت
پولیو کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، صدر مملکت
2024 میں پولیو کیسز میں اضافہ اس بات کا عندیہ ہے کہ ہمیں اپنی کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی، صدر مملکت
دور دراز علاقے اور نقل مکانی کرنے والوں تک رسائی اب بھی ایک چیلنج ہے، صدر مملکت
ہمیں ویکسینیشن کی شرح کو بلند سطح پر برقرار رکھنا ہوگا تاکہ وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے، صدر مملکت
ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے، صدر مملکت
مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو پولیو سے پاک بنا سکتے ہیں، صدر مملکت
آئیں، ہر بچے کو ویکسین دیں، اور اپنی قوم کو اس مفلوج کر دینے والے وائرس سے بچائیں، صدر مملکت
***