آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا عالمی یومِ آبادی، 11جولائی 2025ء، کے موقع پرپیغام
***
آج عالمی یوم آبادی پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔صدر آصف زرداری
نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم، صحت، روزگار اور خودمختاری دینا وقت کی اہم ضرورت ہے — صدرِ مملکت
آبادی میں تیزفتار اضافہ قومی ترقیاتی عمل متاثر کر رہا ہے ۔ صدر زرداری
بڑھتی آبادی وسائل، صحت، تعلیم اور عوامی خدمات پر دباؤ ڈال رہی ہے — صدرِ مملکت
آبادی میں مسلسل اضافے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور ہمہ گیر حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ صدر مملکت
خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری سہولیات کی رسائی خصوصاً دیہی علاقوں تک بڑھانا ہوگی۔ صدر مملکت
خواتین کو تعلیم، روزگار اور فیصلہ سازی میں بااختیار بنانا خاندانی منصوبہ بندی کی کامیابی کی کلید ہے ۔ صدرزرداری
ہمیں “توازن” کے اصول پر مبنی پالیسی اپنانا ہوگی تاکہ آبادی اور وسائل میں ہم آہنگی پیدا ہو — صدرِ مملکت
مذہبی و سماجی رہنما اور پالیسی ساز آبادی کے مسئلے کے حل میں اپنا کردار کریں ۔ صدرآصف زرداری
میڈیا خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے — صدرزرداری
کامیاب بین الاقوامی تجربات سے سیکھنا اور انہیں اپنانا ضروری ہے — صدرِ مملکت
تمام ادارے، سول سوسائٹی، تعلیمی حلقے اور میڈیا آبادی میں توازن قائم کرنے کے قومی مشن میں بھرپور کردار ادا کریں — صدرِ مملکت
***