President of the Islamic Republic of Pakistan, Asif Ali Zardari`s message on the occasion of International Day Against Drug Abuse and Illicit Trafficking, 26 June 2025

آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ، 26 جون 2025ء، کے موقع پرپیغام  

***

آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی معاشرے سے منشیات کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے – صدر مملکت
 
اس سال کے موضوع کے مطابق منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورکس کو توڑنا اور اس مسئلے کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے – صدر آصف زرداری
 
منشیات کا غلط استعمال اور اس کی غیر قانونی ترسیل ایک عالمی چیلنج ہے – صدر مملکت
 
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مسلسل اور مشترکہ بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے – صدر مملکت
 
پاکستان اس لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم اقدامات کر رہا ہے اور تمام بین الاقوامی  کوششوں کی حمایت کرتا ہے – صدر آصف زرداری
 
منشیات اور غیر قانونی نشہ آور اشیاء ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں – صدر مملکت
 
حکومتِ پاکستان منشیات کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے – صدر مملکت
 
وزارت داخلہ اور انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف)  اس سلسلے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے – صدر آصف زرداری
 
ہمیں معاشرے میں منشیات کے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور ان کی تعلیم و تربیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے – صدر مملکت
 
ایک ہمہ گیر حکمت عملی کے تحت بچاؤ، تعلیم، علاج اور مؤثر قانونی نفاذ کے ذریعے پاکستان کو منشیات سے پاک کر سکتے ہیں – صدر مملکت
 
منشیات سے بچاؤ کا آغاز گھر، اسکول اور کمیونٹی سے ہوتا ہے – صدر مملکت
 
منشیات کے خاتمے کے لیے سرکاری اداروں، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے مابین تعاون نہایت اہم ہے – صدر مملکت
 
میں آج کے دن اُن بہادر سپاہیوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس مقدس مشن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا – صدر آصف زرداری
 
ہم منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں – صدر آصف زرداری
 
میری سب سے اپیل ہے کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے قومی کوششوں کا حصہ بنیں – صدر مملکت
 
ایک صحت مند و محفوظ پاکستان کی تعمیر میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا – صدر مملکت
ہم سب مل کر اپنی آنے والی نسلوں کو 
منشیات کے اثرات سے محفوظ مستقبل  اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر فرد نشہ سے پاک زندگی گزار سکے – صدرمملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset