President Dr Arif Alvi's message on the occasion of World Mental Health Day i.e., 10 October 2023

Dr Arif Alvi

President of the Islamic Republic of Pakistan

Message on the occasion of World Mental Health Day i.e., 10 October 2023

***

Today we observe World Mental Health Day, with an obvious theme that ‘Mental health is a universal human right’. This is to raise awareness about the importance of mental health, the effects of mental illness on the lives of the people, and the need for support within the family, then recognition of the problem, getting over social taboos to get professional help.

According to statistics from National Commission of Human Rights of Pakistan 24% of people in Pakistan are under stress which compounded with economic difficulties becomes an alarming situation. Unfortunately, Pakistan has limited human and material resources to deal with this disease burden that affects an increasing number of adolescents, young people, and women.  Newspapers every day carry a few extreme stories of suicides as well as domestic violence even killings that can be traced back to the national psychiatric burden.

To overcome this challenge, we need an integrated approach to strengthen the existing infrastructure by using online mental health portals, virtual programs, Artificial Intelligence, Mental Health Chatbots, helplines, mobilizing relevant government and other stakeholders, and forging public-private partnerships. We should also create awareness about mental health and well-being as most mental illnesses, if diagnosed and managed at an early stage, could be cured in a cost-effective manner. Currently, Pakistan lacks trained and qualified human resources in this field, and it is highly imperative that tele-health centres are established to reach out to people in need.

On this day, I would like to particularly urge the media, teachers, parents, religious scholars, celebrities, social media influencers and community leaders to understand this alarming situation, help remove social taboos that discourage discussion and getting help.  The figures about students under stress in colleges and universities is as high as 60%.  Educational institutions and employers should provide an enabling environment to students and employees by ensuring a good work–life balance.

I would also like to urge our people to adopt healthier lifestyles, spend quality time with friends and family, and take regular exercise to reduce anxiety and stress levels. I am hopeful that our collective efforts at the individual, institutional, and national levels would enable us to improve the overall mental health and well-being of the people.

***

ڈاکٹر عارف علوی

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا ذہنی صحت کے عالمی دن ، 10 اکتوبر 2023 ء ، کے موقع پر پیغام

٭٭٭

آج ہم  'ذہنی صحت ایک عالمی انسانی حق ہے' کے مسلمہ عنوان کے ساتھ ذہنی صحت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ یہ دن ذہنی صحت کی اہمیت، ذہنی امراض کے  لوگوں کی زندگیوں پر  پڑنے والے اثرات، خاندان کی جانب سے مدد کی ضرورت ، اس مسئلے کے ادراک، اس موضوع پر منفی سماجی تصورات پر قابو پانے اور پروفیشنل مدد کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔

قومی کمیشن برائے اِنسانی حقوق پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 فیصد لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ معاشی پریشانیوں سے یہ گھمبیر صورت حال اور بھی سنگین ہو جاتی ہے ۔ بدقسمتی سے، پاکستان کے پاس ذہنی بیماریوں کے بوجھ سے نمٹنے کے لیے محدود انسانی اور مادی وسائل ہیں  ۔ ان بیماریوں سے بچوں ، نوجوانوں اور خواتین کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔ آئے روز اخبارات میں خود کشیوں ، گھریلو ناچاقی اور تشدد کے باعث قتل تک کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ ان واقعات کو قومی سطح پر نفسیاتی بیماریوں کے بوجھ سے جوڑا جاسکتا ہے ۔

ذہنی صحت کے اس چیلنج پر قابو پانے کیلئے  ہمیں ایک مربوط نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ ہمیں ذہنی صحت کے آن لائن  پورٹلز، ورچوئل پروگرامز، مصنوعی ذہانت، دماغی صحت کے چیٹ بوٹس، ہیلپ لائنز، متعلقہ حکومتی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو متحرک  بنانے اور نجی و سرکاری شعبے كے مابین شراکت داری قائم کرنا ہوگی۔ چونکہ زیادہ تر ذہنی بیماریوں  کا علاج  ابتدائی مرحلے میں تشخیص اور علاج کی وجہ سے کم قیمت میں کیا جا سکتا ہے  ، لہٰذا، ہمیں دماغی صحت اور تندرستی کے بارے میں آگاہی بھی پیدا کرنی چاہیے ۔ اس وقت، پاکستان کو اس شعبے میں تربیت یافتہ انسانی وسائل کی کمی  کا سامنا ہے تو یہ امر بے انتہا ضروری ہے کہ لوگوں کو ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں مشاورت فراہم کرنے کیلئے ٹیلی ہیلتھ سینٹرز قائم کیے جائیں۔

آج کے دن، میں میڈیا، اساتذہ، والدین، مذہبی اسکالرز، مشہور شخصیات، بااثر سوشل میڈیا صارفین اور کمیونٹی کے  لیڈروں  پر زور دینا چاہتا ہوں کہ وہ اس معاملے کی سنگینی کو سمجھیں اور اُن سماجی رکاوٹوں کو دور کریں جس کی وجہ سے لوگ اس معاملے پر بات کرنے اور مدد لینے سے کتراتے ہیں۔ کالجوں اور جامعات میں دباؤ کے شکار طلباء کی تعداد 60 فیصد تک ہے۔ تعلیمی ادارے اور آجر کام  اور زندگی میں توازن یقینی بنا کر طلباء اور ملازمین کو ایک سازگار ماحول فراہم کریں۔

میں اپنے لوگوں سے بھی یہ گزارش کرنا چاہوں گا کہ وہ صحت مند طرز زندگی اپنائیں، اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ معیاری وقت گزاریں، اور بے چینی اور تناؤ کی سطح کو کم کرنے کیلئے باقاعدہ ورزش کریں۔ مجھے امید ہے کہ ہماری انفرادی، ادارہ جاتی اور قومی سطح پر اجتماعی کوششیں لوگوں کی مجموعی ذہنی صحت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset