Message from Dr Arif Alvi
President of the Islamic Republic of Pakistan
(On the occasion of International White Cane Safety Day i.e., 15th October, 2023)
***
The observance of White Cane Safety Day serves as a reminder of our collective responsibility towards those individuals who face visual disabilities. It is also an opportunity to raise awareness about the challenges and needs of visually impaired individuals and to intensify our efforts to address these challenges. It is a day to redouble our efforts in establishing the necessary legislative, administrative, and infrastructural mechanisms required to help and facilitate the visually impaired persons.
The white cane should never be seen as a symbol of disability or impairment; instead, it stands as a beacon of courage and bravery. It represents the strong human spirit that confronts challenges and hardships head-on. On this day, I take this opportunity to call upon government departments, non-governmental organizations, civil society, media, and all concerned parties to intensify their efforts in addressing the issues faced by visually impaired individuals and to take every possible measure to empower them to lead happy and independent lives.
I call upon everyone to show greater consideration for visually impaired individuals and to take steps to ensure their full integration into society. We must also benchmark the level of care we provide to visually impaired individuals against that available in other civilized countries and take immediate and practical steps to achieve similar standards in their care. Let us contribute both individually and collectively to establish the necessary mechanisms and facilities that cater to the needs of the visually impaired.
I commend all individuals and organizations involved in the vital task of rehabilitating the Persons with Disabilities. We all need to intensify our efforts in addressing the challenges faced by visually impaired individuals. I also wish to reassure our brothers and sisters with visual disabilities that the government will continue to take all possible measures to protect their rights and enable them to lead successful lives.
***
ڈاکٹر عارف علوی
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا سفید چھڑی کے عالمی دن ، 15 اکتوبر 2023 ء ، کے موقع پر پیغام
٭٭٭
سفید چھڑی کا عالمی دن منانے کا مقصد بینائی سے محروم افراد کی جانب ہماری اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی کراناہے۔ یہ دن نابینا افراد کو درپیش مسائل اور ان کی خاص ضروریات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور ان کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا موقع ہے۔ یہ بصارت سے محروم افراد کی مدد اور سہولت کیلئے ضروری قانونی، انتظامی، اور بنیادی ڈھانچے کے نظام کے قیام کیلئے اپنی کاوشیں بڑھانے کا دن ہے۔
سفید چھڑی معذوری یا کمزوری نہیں بلکہ ہمت اور بہادری کی علامت ہے۔ یہ اس مضبوط انسانی جذبے کی علامت ہے جس کی مدد سے انسان امتحانوں اور مشکلات کا مقابلہ کرتا ہے۔ میں اس موقع پر سرکاری محکموں، غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی، میڈیا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نابینا افراد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں اور انہیں ایک پرمسرت اور آزاد انہ زندگی گزارنے کے قابل بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں۔
میں ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بصارت سے محروم افراد کا خصوصی احساس کریں اور معاشرے میں ان کی مکمل شمولیت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ ہمیں دوسرے مہذب ممالک میں بینائی سے محروم افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو ایک نمونے کے طور پر لینا چاہیے اور اپنے ملک میں اُس معیار تک پہنچنے کیلئے فوری اور عملی اقدامات کرنا چاہیے۔ آئیے ، ہم نابینا افراد کی ضروریات کو پورا کرنے والے ضروری نظام اور سہولیات کی فراہمی کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کریں ۔
میں منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی بحالی کے اہم کام میں شامل تمام افراد اور تنظیموں کو سراہتا ہوں ۔ ہم سب کو بصارت سے محروم افراد کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ میں بصارت سے محروم اپنے بھائیوں اور بہنوں کو بھی یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت اُن کے حقوق کے تحفظ اور انہیں کامیاب زندگی گزارنے کے قابل بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات لیتی رہے گی۔
٭٭٭