Message on the Right to Self-Determination Day on 5th January 2024

Dr Arif Alvi

President of the Islamic Republic of Pakistan

Message on the occasion of the Right to Self-Determination Day on 5th January 2024

***

Every year, on the 5th of January, we renew our support for the right to self-determination of the people of Jammu and Kashmir. On this day in 1949, the United Nations Commission for India and Pakistan (UNCIP) unanimously adopted a resolution affirming the right to self-determination of the Kashmiri people through a free and impartial plebiscite under the auspices of the United Nations.

The right to self-determination is a cardinal principle of international law, upheld in numerous core United Nations Treaties, including the International Covenant on Civil and Political Rights and the International Covenant on Economic, Social and Cultural Rights. For decades, it has been reaffirmed by the UN General Assembly in its annual resolution on self-determination. However, the last 76 years of India’s occupation of Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK) are a sad story of repression of the people of Jammu and Kashmir.

India is trying to consolidate its occupation of IIOJK. The Indian Supreme Court’s judgement of 11 December 2023 on the status of this disputed territory is the latest step in this direction. India is trying to subjugate the Kashmiris through such oppressive tactics further. It continues to deny their inalienable right to self-determination and live with freedom and dignity.

Today’s commemoration is aimed at reminding the international community of its responsibility towards the oppressed Kashmiri people. The United Nations must honour the commitments that it made 75 years ago and support the Kashmiri people’s struggle for self-determination.

Pakistan remains determined to play its role in supporting the right to self-determination of Kashmiris through a free and impartial plebiscite as per the United Nations Security Council resolutions. Our strong and steadfast moral, political and diplomatic support for the Kashmiri people will continue till the realisation of this inalienable right. 

***

ڈاکٹر عارف علوی

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا 5 جنوری 2024ء کو حق ِخود ارادیت کے دن کے موقع پر پیغام

٭٭٭

ہر سال، 5 جنوری کو، ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے لیے اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔  آج کے دن 1949 میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کی گئی۔

حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے، جسے اقوام متحدہ کے متعدد بنیادی معاہدوں، بشمول شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی عہد اور اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے بین الاقوامی عہد میں برقرار رکھا گیا ہے۔  کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حق خود ارادیت سے متعلق اپنی سالانہ قرارداد میں اس کی توثیق کی ہے۔  تاہم، بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرِ تسلط جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے گزشتہ 76 سال جموں و کشمیر کے لوگوں پر جبر کی ایک افسوسناک داستان ہیں۔

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔  اس متنازعہ علاقے کی حیثیت سے متعلق 11 دسمبر 2023ء کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس سمت میں تازہ ترین قدم ہے۔  بھارت ایسے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو مزید محکوم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔  بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اور آزادی اور وقار کے ساتھ جینے کے حق سے مسلسل انکاری ہے۔

آج کا دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو مظلوم کشمیری عوام کی جانب ذمہ داری کی یاد دلانا ہے۔  اقوام متحدہ کو 75 سال قبل کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے۔

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک اُنکے لیے ہماری بھرپور اور مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset