Message of President Asif Ali Zardari on the International Day of Clean Energy

Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the International Day of Clean Energy  - 26th January 2026

***

The International Day of Clean Energy reminds us of the central role that clean, affordable and sustainable energy plays in inclusive development, energy security and the global response to climate change.

Pakistan is among the countries most vulnerable to the adverse impacts of climate change. For this reason, the Government of Pakistan has placed the transition to clean energy at the heart of its climate and development agenda. Under its commitments to the UNFCCC, as reflected in the Nationally Determined Contributions 2025, Pakistan has set the target of 30 per cent electric vehicles by 2030.

Air pollution has become a harsh and recurring reality for our people. Each year, dense smog and fog lead to serious traffic accidents, flight cancellations, disruption of train services and closure of motorways. Schools are forced to shut, businesses lose valuable opportunities and hospitals receive patients struggling to breathe clean air. While air purifiers have become common in affluent households, millions of citizens remain exposed to hazardous conditions, highlighting the deep social and economic cost of polluted air.

Through its Nationally Determined Contribution and the National Climate Change Policy, Pakistan has committed to pursuing low carbon development pathways while protecting economic growth and social well-being.

Pakistan’s energy mix already includes 35 per cent clean and renewable energy. To advance SDG 7 and SDG 13, we are giving priority to energy efficiency, conservation and sustainable resource management. This transition is being supported through policy reforms, modernisation of energy infrastructure, deployment of renewable technologies and stronger institutional coordination.

The shift to clean energy is not only an environmental necessity but also an opportunity for economic growth, job creation and technological progress. By encouraging innovation, mobilising investment and strengthening institutional capacity, Pakistan aims to build an energy system that is reliable, affordable, resilient and sustainable for all citizens.

Let us reaffirm our resolve not only to build a climate resilient, low carbon and energy secure Pakistan, but also, as a responsible member of the global community, to support the development and adoption of technologies that sustain and improve our planet, and to move away from those that threaten its very existence.

***

آصف علی زرداری
 صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا آلودگی سے پاک توانائی کے بین الاقوامی دن موقع پر پیغام

***

 آلودگی سے پاک توانائی کا عالمی دن ہمیں توانائی کے اس مرکزی کردار کی یاد دہانی کراتا ہے جو جامع ترقی، پائیدارتوانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے عالمی محرک کے لئے بہت اہم ہے۔

پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اس لیے حکومت پاکستان نے آلودگی سے پاک توانائی کی جانب منتقلی کو موسمیاتی اور ترقیاتی ایجنڈے میں فوقیت دی ہے۔ اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن (UNFCCC) کے تحت، جس کی عکاسی 2025 کے قومی سطح پر مقرر کردہ شراکت (NDCs) میں ہوتی ہے ، پاکستان نے 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔

فضائی آلودگی ہمارے عوام کے لیے ایک تلخ اور بار بار سامنے آنے والی حقیقت بن چکی ہے۔ ہر سال شدید سموگ اور دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا ہے، پروازیں منسوخ کی جاتی ہیں، ریل کا نظام متاثر ہوتا ہے اور موٹرویز بند کر دی جاتی ہیں۔ تعلیمی ادارے بند ہو جاتے ہیں، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور اسپتالوں میں سانس کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ اگرچہ صاحبِ حیثیت طبقے میں ایئر پیوریفائر عام ہو چکے ہیں، مگر کروڑوں شہری اب بھی مضر فضائی حالات کے سامنے بے بس ہیں، جو فضائی آلودگی کے گہرے سماجی اور معاشی اثرات کو واضح کرتا ہے۔ 

 پاکستان نے اپنی قومی سطح پر مقرر کردہ شراکت اور قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کے ذریعے، معاشی ترقی اور سماجی بہبود کو تحفظ دینے کے لئے کم کاربن پر مشتمل تعمیر و ترقی اپنانے کا عزم کیا ہے۔

پاکستان کے توانائی مکس میں پہلے ہی 35 فیصدآلودگی سے پاک اور قابل تجدید توانائی شامل ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف 7 اور 13 کو آگے بڑھانے کے لیے، ہم توانائی کے موثر استعمال اور پائیدار وسائل کے انتظام کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس منتقلی کو پالیسی اصلاحات، توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں جدت، قابل تجدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے مضبوط کیا جا رہا ہے۔

 آلودگی سے پاک توانائی کی طرف منتقلی نہ صرف ماحولیاتی ضرورت ہے بلکہ معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا بھی ایک جامع ذریعہ ہے۔  سرمایہ کاری کی تحریک اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنا کر، پاکستان کا مقصد توانائی ایک ایسا نظام تعمیر کرنا ہے جو تمام شہریوں کے لیے قابل اعتماد، قابل دسترس اور پائیدار ہو۔

آئیے، ہم اپنے عزم کی تجدید کریں کہ نہ صرف موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کارفرما، کم کاربن اور توانائی کے حوالے سے محفوظ پاکستان تعمیر کریں، بلکہ عالمی برادری کے ایک رکن ہونے کے طور پر ان ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی عالمی کوشش کا حصہ بھی بنیں جو کرہ ارض کی حفاظت کرے اور ان ٹیکنالوجیز سے گریز کریں جو اس کی بقا کے لیے خطرہ ہیں۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset