Message from President of Pakistan on World Food Safety Day on 07 June 2023

World Food Safety Day is being observed this year on 7 June to draw attention towards food safety standards. It is alarming that on average 1.6 million people get sick daily due to unsafe food, whereas 340 Children, under-5 years of age, die due to preventable foodborne diseases, on average, every day. This situation is avertable and hundreds of thousands of lives can be saved by ensuring food standards, eliminating unhygienic food, and preventing foodborne risks.

We commemorate this day to highlight the importance of food safety. If our food is clean, safe and meets the nutritional requirements, it can help us live an active and healthy life. Unhealthy and adulterated food can cause various health problems putting pressure on our healthcare resources. Nutritional and safe food can also help Pakistan overcome the problems of malnutrition and stunting, besides helping prevent various foodborne diseases. Safe food can also help promote long-term human development as well as achieve several of Sustainable Development Goals.

Therefore, I would like to emphasise that we must ensure food safety in Pakistan by following food safety standards. It is a shared responsibility of the government as well as all the people involved in handling our daily food, including producers, transporters, cooks, and consumers to handle food with greater care. We need to educate our people to properly handle and prepare food, and ensure cleanliness and hygiene at home and outside. Our religion Islam also teaches us to maintain cleanliness in general, eat clean food and wash our hands before every meal. We must inculcate healthy habits among our people, especially our children, by teaching them about food safety.

I would like to urge food manufacturers to follow food safety requirements in accordance with national and international food safety standards. I would also like to urge families, parents, media and teachers to educate children and people in general about food safety practices. I am hopeful that through the sincere and concerted efforts of our policymakers, food safety authorities, farmers, food business operators, cooks, teachers, students, and consumers, we would be able to ensure the provision of safer food for all of us.

***

ڈاکٹر عارف علوی

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا تحفظِ خوراک  کے عالمی دن ،   7 جون 2023 ء ، کے موقع پر پیغام

٭٭٭

تحفظِ خوراک کا عالمی دن 7 جون کو تحفظِ خوارک کے معیارات کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے منایا جارہا ہے۔ غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 16 لاکھ افراد  کا بیمار ہونا  اور خوراک سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے   روزانہ 5 سال سے کم عمر کے اوسطاً  340 بچوں کا موت کے منہ میں چلے جانا باعثِ تشویش ہے۔ اس صورت حال سے بچاؤ ممکن ہے  ۔  ہم معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنا کر، مضرِصحت خوراک ختم کر کے اور خوراک سے متعلق خطرات کو کم کر  کے لاکھوں جانیں بچا سکتے ہیں۔

یہ دن تحفظِ خوراک کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔ صاف ، محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک ہمیں فعال اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دیتی ہے۔ غیر صحت بخش اور ملاوٹ شدہ خوراک صحت کے مختلف مسائل پیدا کرتی ہے  اور ہمارے نظامِ صحت پر دباؤ کا بھی باعث بنتی ہے۔ غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک  سے پاکستان کو درپیش غذائیت کی کمی اور ذہنی و جسمانی کمزوری جیسے مسائل پر قابو  پایا جاسکتا ہے ۔ علاوہ  ازیں، خوراک سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ محفوظ خوراک طویل مدتی انسانی نشوونما کو فروغ دینے کے علاوہ پائیدار ترقی کے متعدد اہداف حاصل کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

اسی  لیے میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ہمیں پاکستان میں تحفظِ خوراک کے معیارات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہوگا۔ یہ حکومت  سمیت تمام خوراک پیدا کرنے والوں، ٹرانسپورٹرز، کھانا تیار کرنے والوں اور صارفین کی مشترکہ ذمہ داری ہےکہ وہ خوراک کو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔ ہمیں لوگوں کو کھانے کو صحیح طریقے سے سنبھالنے ، تیار کرنے اور گھر اور باہر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں عمومی صفائی برقرار رکھنے، صاف ستھرا کھانا کھانے اور ہر کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں اپنے لوگوں، خاص طور پر اپنے بچوں کو  ، تحفظِ خوراک کے بارے میں تعلیم دینے اور ان میں صحت مند انہ عادات پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

میں خوراک تیار کرنے والوں پر زور دینا چاہوں گا کہ وہ قومی اور بین الاقوامی فوڈ سیفٹی معیارات کے مطابق تحفظِ خوراک کے تقاضوں پر عمل کریں۔ میں خاندانوں ، والدین، میڈیا اور اساتذہ سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ بچوں اور دیگر لوگوں کو تحفظِ خوراک کے بارے میں تعلیم دیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے پالیسی سازوں، فوڈ سیفٹی حکام، کسانوں، خوراک کے کاروبار سے وابستہ افراد، کھانا تیار کرنے والوں ، اساتذہ، طلباء اور صارفین کی مخلصانہ اور مشترکہ کوششوں سے ہم سب کیلئے محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset