Today, we observe Kashmir Solidarity Day to express Pakistan’s unflinching support for the legitimate and just struggle of the Kashmiri people for the realization of their inalienable right to self-determination. On this occasion, we pay rich tribute to the selfless sacrifices made by our Kashmiri brothers and sisters during their decades-old resistance to the Indian occupation.
We observe this day to draw the attention of the international community towards the relevant UN Security Council Resolutions which provide that the final disposition of the Jammu and Kashmir Dispute would be made in accordance with the will of the people, expressed through the democratic method of a free and impartial plebiscite conducted under the auspices of the United Nations.
Over the last 75 years, the Indian occupation forces have unleashed a reign of terror and carried out a relentless campaign to intimidate and suppress the people of Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK). The presence of more than 900,000 Indian armed personnel has turned the region into an open prison. India’s illegal and unilateral actions of 5 August 2019 in IIOJK were a blatant violation of international law, including the UN Charter, the 4th Geneva Convention, and the relevant UN Security Council resolutions. India has been consistently engaged in efforts to further entrench these illegal measures through artificial demographic changes, political engineering, economic marginalization of the local people and an assault on Kashmiri identity and culture.
It is alarming that India is undertaking demographic changes in IIOJK by bringing non-Kashmiris to settle in the valley. India’s heavy-handed approach frequently manifests itself in extrajudicial killings, arbitrary detentions, custodial torture, enforced disappearances and the use of pellet guns in IIOJK. India has muzzled the media and incarcerated the Kashmiri leadership and defenders of human rights. These excesses and brutalities have been well-documented by several human rights organizations and international media outlets.
Today, Pakistan calls upon India to allow unfettered access to the UN and OIC observers, international media and human rights organizations to IIOJK to obtain first-hand information about the situation there, and investigate and report the human rights violations. Pakistan also urges the international community and organizations to take practical steps to hold India accountable for its gross and widespread human rights violations in IIOJK.
Pakistan has consistently maintained that a lasting solution to the Jammu and Kashmir Dispute is possible only in accordance with the relevant UN Security Council Resolutions and wishes of the Kashmiri people. Pakistan will continue to extend its unstinted moral, diplomatic and political support for this just cause.
***
ڈاکٹر عارف علوی
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا یوم ِ یکجہتی کشمیر ، 5 فروری 2023 ء ، کے موقع پر پیغام
٭٭٭
آج ہم کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حق ِ خود ارادیت کے حصول کیلئے ان کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار میں یوم ِ یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی دہائیوں پرانی مزاحمت میں بے لوث قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہم یہ دن عالمی برادری کی توجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی طرف مبذول کرانے کے لیے مناتے ہیں جن میں یہ کہا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق اقوام ِمتحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔
گزشتہ 75 سالوں سے بھارتی قابض افواج نے غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا راج مسلط کیا ہوا ہے اور لوگوں کو ڈرانے اور دبانے کی لامتناہی مہم شروع کر رکھی ہے۔ 9 لاکھ سے زائد بھارتی مسلح اہلکاروں کی موجودگی نے خطے کو ایک کھلی جیل بنا رکھاہے۔ ہندوستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قانون ، بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر، چوتھے جنیوا کنونشن، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں ، کی ایک کھلم کھلا خلاف ورزی تھے۔ بھارت آبادیاتی ڈھانچے میں مصنوعی تبدیلیوں، سیاسی انجینئرنگ، مقامی لوگوں کی معاشی پسماندگی اور کشمیری شناخت اور ثقافت پر حملوں کے ذریعے ان غیر قانونی اقدامات کو مزید تقویت دینے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔
یہ تشویشناک امر ہے کہ بھارت غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیاں کر رہا ہے۔ بھارت کا ظالمانہ رویہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، من مانی حراستوں ، دورانِ حراست تشدد، جبری گمشدگیوں اور پیلٹ گن کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے۔ بھارت نے میڈیا پر قدغن لگا رکھی ہے اور کشمیری قیادت اور انسانی حقوق کے محافظوں کو قید کر رکھا ہے۔ انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا نے بھی اس ظلم اور بربریت کو اچھی طرح سے دستاویزی صورت دی ہے۔
آج کے دن ، پاکستان ہندوستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے مبصرین، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر تک بلا روک ٹوک رسائی دے تاکہ وہ وہاں کی صورتحال کے بارے میں درست معلومات حاصل کر سکیں ، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور انہیں رپورٹ کر سکیں۔ پاکستان عالمی برادری اور تنظیموں پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔
پاکستان نے مسلسل اس بات پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔ پاکستان اس جائز مقصد کیلئے اپنی بلاامتیاز اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
٭٭٭