Aseefa Bhutto Zardari
First Lady of the Islamic Republic of Pakistan
Message On on the International Day of Women in Diplomacy, 24 June 2026
***
On the International Day of Women in Diplomacy, I pay tribute to the women who have devoted themselves to advancing understanding, dialogue and cooperation among nations. Their service has strengthened international partnerships and contributed to a more peaceful and connected world.
Pakistan is proud of the distinguished women who have represented our country with dignity and excellence. From Begum Ra’ana Liaquat Ali Khan and Begum Shaista Ikramullah, who helped shape Pakistan’s diplomatic presence in its formative years, to Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto, whose leadership brought global recognition to Pakistan, generations of Pakistani women have left a lasting mark on public service and international affairs.
Today, Pakistani women continue to serve with distinction as ambassadors, diplomats and representatives in international organizations and multilateral forums. Through their professionalism, judgement and dedication, they advance Pakistan’s interests and contribute to international peace and cooperation.
Pakistani women diplomats, alongside their colleagues, continue to play a meaningful role in supporting Pakistan’s contributions to peace, stability and constructive international cooperation.
On this occasion, I extend my appreciation to all Pakistani women diplomats, past and present, whose service has brought honour to our nation. Their achievements are a source of pride and continue to inspire young women across Pakistan to pursue careers in public service and international affairs.
***
آصفہ بھٹو زرداری
خاتون اول اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا خواتین سفارت کاروں کے عالمی دن کے موقع پرپیغام
***
خواتین سفارت کاروں کے عالمی دن کے موقع پر میں اُن خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اقوام کے درمیان باہمی فہم، مکالمے اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتیں اور خدمات وقف کر رکھی ہیں۔ ان کی خدمات نے بین الاقوامی شراکت داریوں کو مضبوط بنایا ہے اور ایک پُرامن اور باہم مربوط دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان کو اُن ممتاز خواتین پر فخر ہے جنہوں نے وقار، صلاحیت اور امتیاز کے ساتھ ہمارے ملک کی نمائندگی کی۔ بیگم رعنا لیاقت علی خان اور بیگم شائستہ اکرام اللہ سے لے کر، جنہوں نے پاکستان کے ابتدائی دور میں اس کی سفارتی شناخت کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک، جن کی قیادت نے پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا، پاکستانی خواتین کی متعدد نسلوں نے عوامی خدمت اور بین الاقوامی امور کے میدان میں دیرپا چھاپ چھوڑی ہے۔
آج بھی پاکستانی خواتین، سفارت کاروں اور بین الاقوامی تنظیموں و کثیرالجہتی فورمز میں نمائندوں کے طور پر نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، بصیرت اور لگن کے ذریعے وہ پاکستان کے قومی مفادات کے فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
پاکستانی خواتین سفارت کار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امن، استحکام اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں میں کردار ادا کرتی رہتی ہیں اور عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو مضبوط بنانے میں معاون ہیں۔
اس موقع پر میں پاکستان کی تمام، گزشتہ اور موجودہ، خواتین سفارت کاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جن کی خدمات نے ہمارے وطن کے لیے عزت و افتخار کا باعث بن کر اسے عالمی سطح پر سربلند کیا۔ ان کی کامیابیاں ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں اور پاکستان بھر کی نوجوان خواتین کو عوامی خدمت اور بین الاقوامی امور کے شعبوں میں اپنا مستقبل بنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔
***