Dr Arif Alvi
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the occasion of World Braille Day on 4th January 2024
***
Today we are commemorating the "World Braille Day" to highlight the significance of improving access to knowledge for persons with visual disabilities. I want to express my admiration for Pakistan's progressive efforts in enhancing accessibility for persons with visual impairments.
Today we also pay homage to Louis Braille whose invention transformed the lives of millions of people with visual disabilities with literacy. Braille is more than a tactile script; it symbolizes empowerment, freedom and inclusivity for people with visual impairments.
Pakistan has demonstrated remarkable dedication in advancing Braille literacy and accessibility, which is exemplified by its endorsement of the internationally acclaimed Marrakesh Treaty for visually impaired persons which would help them access millions of books in Braille, audios, and large prints. The nation has made significant efforts to incorporate Braille within educational institutions and libraries, offering enhanced materials for higher education. Moreover, Pakistan has initiated advanced training programs benefiting students, educators and parents, to facilitate an inclusive environment in public spaces where persons with visual impairments can smoothly access vital information and education.
By integrating Braille, Pakistan demonstrates an unwavering dedication to inclusivity, ensuring equitable access to education, literature, training and rehabilitation opportunities across every province, irrespective of visual ability. These endeavours highlight the nation's commitment to upholding the rights and dignity of all its citizens.
Today we reiterate our commitment to advance the rights of persons with disabilities. Investing in Braille education, upgrading Braille inclusion and broadening access to Braille materials are pivotal steps toward developing an inclusive and equitable society. Uniting for universal accessibility isn't a privilege but a reflection of our collective resolve. I am confident that by working together, we can create a world where barriers are eliminated and opportunities are made accessible for everyone.
***
ڈاکٹر عارف علوی
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا
4 جنوری 2024ء کو بریل رسم الخط کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
٭٭٭
آج ہم بینائی سے محروم افراد کے لیے علم تک رسائی بہتر بنانے کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے بریل رسم الخط کا دن منا رہے ہیں۔ میں بصارت سے محروم افراد کی رسائی بڑھانے کی جانب پاکستان کی ترقی پسند کوششوں کو سراہتا ہوں۔
آج ہم لوئس بریل کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی ایجاد نے خواندگی کی بدولت بینائی سے محروم لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدلیں۔ بریل لمس پر مبنی رسم الخط سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ بصارت سے محروم لوگوں کے لیے خودمختاری، آزادی اور شمولیت کی علامت ہے۔
پاکستان نے بریل خواندگی اور رسائی بڑھانے کی جانب قابل ذکر عزم کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی مثال بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بینائی سے محروم افراد کیلئے مراکش معاہدے کی توثیق سے ملتی ہے۔ مراکش معاہدے سے بینائی سے محروم افراد کو بریل رسم الخط، آڈیو اور بڑے پرنٹس میں لاکھوں کتابوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔ قوم نے تعلیمی اداروں اور لائبریریوں میں بریل رسم الخط کو شامل کرنے کے لیے اہم اقدامات لیے ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے لیے بہتر مواد کو دستیاب بنایا ہے۔ مزید برآں، پاکستان نے عوامی مقامات پر ایک جامع ماحول کی سہولت کے لیے طلباء، معلمین اور والدین کو فائدہ پہنچانے کے لیے جدید تربیتی پروگرام شروع کیے ہیں جہاں بصارت سے محروم افراد اہم معلومات اور تعلیم تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
بریل رسم الخط کو اپنا کر، پاکستان بصری صلاحیت سے قطع نظر، ہر صوبے میں تعلیم، ادب، تربیت اور بحالی کے مواقع تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے شمولیت کی جانب ایک غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتا ہے۔ یہ کوششیں اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے قوم کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
آج ہم معذوری کے حامل افراد کے حقوق کے فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ بریل رسم الخط کی تعلیم میں سرمایہ کاری، ملک میں بریل کی شمولیت بڑھانا اور بریل مواد تک رسائی میں اضافہ کرنا ایک جامع اور مساوی معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم اقدامات ہیں۔ عالمگیر رسائی کے لیے متحد ہونا کوئی اعزاز نہیں بلکہ ہمارے اجتماعی عزم کا عکاس ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مل کر کام کرنے سے، ہم ایک ایسی دنیا بنا سکتے ہیں جہاں رکاوٹیں دور ہوں اور سب کو آگے بڑھنے کے مواقع تک رسائی حاصل ہو۔
٭٭٭