Acting President, Gillani urges nation to renew pledge to follow Iqbal's teachings for better Pakistan

Syed Yousaf Raza Gillani
Acting President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the Birth Anniversary of Dr. Allama Muhammad Iqbal

9th November 2024 

***

On this Day, we pay tribute to the services and legacy of Dr. Allama Muhammad Iqbal, Pakistan's national poet, whose vision and thoughts kindled the spirit of independence among Muslims of the Subcontinent. A philosopher of the East, Iqbal’s ideas paved the way for the creation of an independent country. His address at the annual session of the All-India Muslim League in 1930 was an interpretation of the demand of Muslims to safeguard their rights. 

Dr. Iqbal’s work united the Muslims of the Subcontinent and his thoughts and speeches motivated them to wage a struggle to achieve a separate country for them. Iqbal championed Muslim rights and political representation in British India, laying the groundwork for creating an independent homeland for the Muslims of the Subcontinent. His message emphasized Islamic values, advocating for spiritual and cultural revival, which has shaped Pakistan’s identity. His vision continues to resonate with youth, guiding and educating them to uphold Pakistan's values and strive for progress.

Iqbal’s poetry and philosophy remain a testament to his intellectual brilliance and spiritual depth. Through masterpieces like Asrar-e-Khudi (Secrets of the Self), Rumuz-e-Bekhudi (Mysteries of Selflessness), and Bang-e-Dara (The Call of the Marching Bell), he explored identity, spirituality, and the pursuit of freedom. His words continue to resonate, inspiring generations worldwide with a powerful blend of philosophical insight and poetic beauty.

As we remember Allama Iqbal as the ideological founder of Pakistan, let us renew our commitment to his teachings and work for the unity, peace and prosperity of Pakistan. May we embody his ideals as we continue building a better future for our country.

***

سید یوسف رضا گیلانی
قائم مقام صدر، اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر پیغام، 9 نومبر 2024

***

آج ہم پاکستان کے قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی خدمات اور ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ کے وژن اور افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔  مشرق کے ایک فلسفی، اقبال کے افکار نے ایک آزاد ملک کے قیام کی راہ ہموار کی۔  1930 میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں ان کا خطاب مسلمانوں کے اپنے حقوق کے تحفظ کے مطالبے کی ترجمانی تھا۔ 

 ڈاکٹر اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کیا اور ان کے افکار اور تقاریر نے مسلمانوں کو اپنے لیے علیحدہ ملک کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کی تحریک دی۔  اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن بنانے کی بنیاد رکھتے ہوئے، برطانوی ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق اور سیاسی نمائندگی کی حمایت کی۔  ان کے پیغام میں اسلامی اقدار، روحانی اور ثقافتی احیاء پر زور دیا گیا جس سے پاکستان کی شناخت  تشکیل پائی۔ ان کا وژن آج بھی نوجوانوں کو متاثر کررہا ہے اور پاکستان کی اقدار کو برقرار رکھنے اور ترقی کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے ان کی رہنمائی کرتا ہے۔

 اقبال کی شاعری اور فلسفہ ان کی فکری اور روحانی عظمت کا ثبوت ہے۔  اسرار خودی، رموز بے خودی اور بانگ دارا جیسے شاہکاروں کے ذریعے اُنہوں نے شناخت، روحانیت اور آزادی کی جستجو پر روشنی ڈالی۔  ان کے الفاظ فلسفیانہ بصیرت اور شاعرانہ جمال کے حسین امتزاج کے ساتھ پوری دنیا میں نسلوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

 آج جب ہم علامہ اقبال کو پاکستان کے نظریاتی بانی کے طور پر یاد کر رہے ہیں تو آئیے ہم ان کی تعلیمات سے اپنے عزم کی تجدید کریں اور پاکستان کے اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے کام کریں۔  اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ملک کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں ان کے نظریات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset