معیاری اور سستی معاون ٹیکنالوجی اور مصنوعی اعضاء کی پاکستان میں تیاری کیلئے  اقدامات کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

اسلام آباد، 14 نومبر 2023 ء: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے  چل فاؤنڈیشن کے  چیئرمین ، فیروز احمد،  کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وفد نے صدر مملکت کو منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے چل فاؤنڈیشن کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی

چل فاؤنڈیشن خصوصی افراد کو مصنوعی اعضاء سمیت معاون ٹیکنالوجی فراہم کررہی ہے ، بریفنگ

چل فاؤنڈیشن خصوصی افراد کو بحالی  ، تھیراپی اور علاج کی سہولیات بھی فراہم کرتی ہے ، بریفنگ

وفد نے صدر مملکت کو فاؤنڈیشن کے مختلف منصوبوں ، خصوصی افراد کی ضروریات کے بارے میں بھی بتایا

خصوصی افراد کو معیشت اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا پاکستان کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ، صدر مملکت

معاون ٹیکنالوجی اور مصنوعی اعضاء کی بدولت خصوصی افراد کی مخصوص ضروریات  کو پورا کیا جاسکتا ہے ، صدر مملکت

معیاری اور سستی معاون ٹیکنالوجی اور مصنوعی اعضاء کی پاکستان میں تیاری کیلئے  اقدامات کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

خصوصی افراد کی بحالی اور معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے پالیسی سطح سمیت عملی اقدامات لینا ہوں گے ، صدر مملکت

صدر مملکت نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود ، بحالی اور سہولت کیلئے چل فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset