معاشرے کو منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی جانب اپنے رویوں کو بدلنا ہوگا ، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عالمی ادارہ صحت اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات

وفد کی قیادت عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے کی

وفد نے صدر مملکت اور خاتون اول کی خصوصی افراد ، چهاتی کے کینسر، نفسیاتی صحت اور صحت کے دیگر مسائل پر کوششوں کو سراہا

صدر مملکت کا ملاقات کے دوران خصوصی افراد کی مالی خود مختاری کیلئے اُنہیں ہنرمند بنانے کی ضرورت پر زور

معاشرے کو منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی جانب اپنے رویوں کو بدلنا ہوگا ، صدر مملکت

خصوصی افراد کی بحالی اور اُنکی سہولت کیلئے اُنہیں معاون ٹیکنالوجی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

بحالی اور معاون ٹیکنالوجی کی خدمات کو پرائمری اور کمیونٹی کی سطح پر فراہم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا ، صدر مملکت

خصوصی افراد کو اعلٰی معیار ، محفوظ اور سستی بحالی کی خدمات اور معاون ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

صدر مملکت نے عالمی ادارہ صحت کو بحالی 2030 منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد دی

صدر مملکت نے جان ہاپکنز یونیورسٹی اور عالمی ادارہ صحت کو بحالی لیڈرشپ کورس کروانے پر سراہا

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset