کراچی، 27 جنوری 2024ء: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت بینکوں کے سی ای اوز/صدور کا حامل معذوری افراد کی مالی شمولیت پر اجلاس
خصوصی افراد کی مالی شمولیت سے معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر مثبت اثر پڑے گا ، صدر مملکت
گزشتہ دو سالوں کے دوران حامل معذوری افراد کیلئے بینکنگ انڈسٹری کی کوششیں قابل تعریف ہیں، صدر مملکت
خصوصی افراد سے متعلق بینکنگ شعبے کی پالیسی کو دیگر شعبوں میں بھی نقل کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت
مائیکرو فنانسنگ بینکوں کے سی ای اوز پاکستان میں مائیکرو فنانسنگ کی سہولیات سے متعلق مسائل اور چیلنجز کے اعدادوشمار پر غور کریں، صدر مملکت
بینکنگ سیکٹر مائیکرو فنانسنگ سہولیات حاصل کرنے کیلئے خواتین اور خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے، صدر مملکت
مالی خود مختاری اور تعلیم سے خصوصی افراد ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا سکتے ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت کا اجلاس میں بینکنگ شعبے میں فراڈ کے واقعات پر اظہارِ تشویش
بینکوں کو فراڈ ٹرانزیکشن کا پتا لگانے کیلئے اپنے مانیٹرنگ سسٹم پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
بینکنگ سیکٹر میں فراڈ سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق الرٹ سسٹم کو مزید تقویت دینا ہوگی، صدر مملکت
بینک خواتین ملازمین کو اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے، اپنے خاندان کیلئے بہتر طرز زندگی کے حصول میں مدد کریں، صدر مملکت
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اجلاس میں مالیاتی شمولیت پر اسٹیٹ بینک کے پالیسی فریم ورک کے بارے میں بتایا
جون 2021 سے، اسٹیٹ بینک تمام کمرشل اور مائیکرو فنانسنگ بینکوں کے ساتھ رابطے میں ہے ، خصوصی افراد کی مالی شمولیت سے متعلق ہدایات جاری کر رہا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک نے صدر عارف علوی کا خصوصی افراد کی مالی شمولیت میں سہولت فراہم کرنے پر مسلسل تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے خصوصی افراد کی مالی شمولیت پر بھی بریفنگ دی گئی
پاکستان کے 108 اضلاع میں خصوصی افراد کے لیے 387 ماڈل برانچیں قائم کی گئی ہیں، بریفنگ
خصوصی افراد کو اسلامک فنانس، آڈٹ، برانچ آپریشنز وغیرہ میں انٹرن شپس دی جارہی ہیں ، بریفنگ
400 خصوصی افراد انٹرنشپ پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں جن میں خواتین کی شرکت 22 فیصد تھی، بریفنگ
٭٭٭