ISLAMABAD, Oct 26 (APP): President Asif Ali Zardari on Saturday administered the oath to Justice Yahya Afridi as the Chief Justice of Pakistan in an oath-taking ceremony held at the Aiwan-e-Sadr.
The ceremony was attended by Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, Services Chiefs, Speaker of the National Assembly Sardar Ayaz Sadiq, Chairman Senate Syed Yousaf Raza Gillani, Governors, Chief Ministers, Ministers, judges of the Supreme Court, high courts, former chief justices, law officers, office bearers of the lawyers’ bodies, lawyers, and media persons.
Justice Yahya Afridi was nominated by a special parliamentary committee as the next CJP among the three senior most judges of the Supreme Court under the newly adopted 26th Amendment of the Constitution, and a summary in this regard was afterwards forwarded by the prime minister to the president, who accorded approval to the appointment of Justice Afridi as the 30th CJP.
***
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا، ہفتہ کو ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، سروسز چیفس، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، وزراء، سپریم کورٹ وہائی کورٹس کے ججز، سابق چیف جسٹسز ، لاء افسران، وکلاء تنظیموں کے عہدیداران، وکلاء اور میڈیا نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے آئین کی نئی منظور شدہ 26ویں ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں سے آئندہ چیف جسٹس کے طور پر نامزد کیا تھا اور اس حوالے سے ایک سمری وزیراعظم نے صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔ بعد ازاں جسٹس یحیی ٰآفریدی کی بطور 30ویں چیف جسٹس تقرری کی منظور ی دی گئی۔
***