First Lady visits AFIC, appreciates Chinese support in health sector

Rawalpindi, 23 January 2025: First Lady Aseefa Bhutto Zardari visited the Armed Forces Institute of Cardiology and National Institute of Heart Diseases (AFIC-NIHD) today, where she was briefed by the Chinese Cardiology Expert team, headed by Professor Dr Pan Xiang Bin, about the advanced medical procedures for congenital heart diseases and structural heart diseases under ultrasound guidance, which were being performed for the first time only in AFIC-NIHD with the Chinese support.

Senator Saleem Mandviwalla, the Chinese Ambassador to Pakistan, Jiang Zaidong, and Commandant AFIC-NIHD, Major General Naseer Ahmad Samore, were also present on the occasion.

Speaking on the occasion, the Chinese Ambassador said that China would extend such services to the province of Balochistan as well, besides offering training opportunities to Pakistani doctors to perform these procedures. He said that China would increase collaboration with Pakistan in the health sector.

The First Lady extended her sincere gratitude to the Chinese government for its cooperation in the health sector. She also commended the management of AFIC-NIHD for providing state-of-the-art treatment to heart patients.

The First Lady visited various wards, interacted with patients, and presented them with flowers.

The Commandant of AFIC-NIHD also presented the First Lady with a commemorative shield.

First Lady visits AFIC, appreciates Chinese support in health sector

***

راولپنڈی، 23 جنوری 2025: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین ِامراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی۔ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز  میں الٹراساؤنڈ رہنمائی کے تحت دل کی پیدائشی بیماریوں اور دل کی ساخت سے متعلق بیماریوں کا جدید طبی طریقہ کار سے  چینی تعاون سے پہلی بار علاج کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز  میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین ایسی طبی خدمات کا دائرہ بلوچستان تک بھی بڑھائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستانی ڈاکٹروں کو جدید طریقہ علاج کے بارے تربیتی مواقع بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھائے گا۔

خاتون اول نے شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دل کے مریضوں کو جدید ترین علاج فراہم کرنے پر آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی انتظامیہ کو بھی سراہا۔

اس موقع پر خاتون اول نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں پھول پیش کئے۔

علاوہ ازیں ، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز  کے کمانڈنٹ نے خاتون اول کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset