اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے کردار اور کارکردگی پر بریفنگ
اجلاس میں وزارت ِتعلیم کے اعلیٰ حکام ، نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی شرکت
بینائی سے محروم افراد کی علم اور کتابوں تک رسائی بڑھانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، صدر مملکت
ملک میں کتب بینی کا کلچر فروغ دیکر فکری و انفرادی ترقی ممکن ہے ، صدر مملکت
بینائی سے محروم افراد کیلئے بریل رسم الخط میں کتابوں اور علم کی دستیابی خوش آئند اقدام ہے، صدر مملکت
اجلاس میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ مظہر حمید کی فاؤنڈیشن کے کردار اور کارکردگی پر بریفنگ
نیشنل بک فاؤنڈیشن ڈسلیکسیا (پڑھنے میں مشکلات )سے متاثر افراد کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے ، بریفنگ
فاؤنڈیشن ڈسلیکسیا بیماری سے متاثر لوگوں کیلئے کتابیں تیار کررہی ہے، بریفنگ
ڈسلیکسیا کے شکاربچوں کیلئے پریپ سے آٹھویں جماعت تک کتابیں تیار کی جارہی ہیں، بریفنگ
تعلیمی سال 2024-25 میں ڈسلیکسیا کے شکار بچوں کو کتابیں فراہم کی جائیں گی ، بریفنگ
فاؤنڈیشن کی کراچی میں بریل پریس بینائی سے محروم افراد کو صرف 10 روپے میں کتابیں فراہم کر رہی ہے ، بریفنگ
کتابوں سے بینائی سے محروم بچوں کی تعلیم تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی ، بریفنگ
اسلام آباد کے 431 اسکولوں میں پریپ سے آٹھویں جماعت میں بینائی سے محروم بچوں کیلئے کتب فراہم کی جائیں گی ، بریفنگ
نیشنل بک فاؤنڈیشن بریل میں مختلف موضوعات پر کتابیں چھاپ رہی ہے ، بریفنگ
نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان اور بیرون ملک کتابوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کام کررہی ہے ، بریفنگ
صدر مملکت نے ملک میں خواندگی ، کتب بینی کے فروغ میں فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا
٭٭٭