اسلام آباد، 23 اکتوبر 2023 ء : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چھاتی کے کینسر پر آگاہی سے متعلق تقریب سے خطاب
بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی گھر گھر تک پہنچانا ہوگی ، صدر مملکت
وسائل کی کمی کے پیشِ نظر بیماریوں سے بچاؤ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
خاندان پاکستانی معاشرے کا ستون ہے ، اس ادارے کو مضبوط بنانا ہوگا، صدر مملکت
خاندان آگاہی پیدا کرنے ، نفسیاتی مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، صدر مملکت
پاکستان میں 24 ٪ افراد کسی نہ کسی قسم کے نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، صدر مملکت
پاکستان کو ماں اور بچوں میں غذائی قلت، ذہنی و جسمانی نشوونمامیں کمی کے مسئلے پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت
پاکستانی خواتین کو تعلیم اور ہنر کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
خواتین کی مالی خودمختاری اور استحکام پر توجہ دینا ہوگی ، صدر مملکت
بڑھتی آبادی پر قابو پانے ، بہبودِ آبادی کیلئے مانع حمل مصنوعات تک رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
خواتین کی مالی خودمختاری اور استحکام سے پاکستان کی معاشی ترقی پر مثبت اثر پڑے گا، صدر مملکت
تقریب سے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے بھی خطاب کیا
بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کیلئے خواتین اپنا معائنہ خود کرنے کا طریقہ سیکھیں ، خاتون اول
شرحِ اموات کم کرنے کیلئے خواتین ہر ماہ 5 منٹ اپنا معائنہ خود کرنے کی عادت اپنائیں، خاتون اول
میڈیا بریسٹ کینسر پر اپنے پروگرامز سے آگاہی پیدا کرتا رہے ، خاتون اول
5 سالہ آگاہی مہم کے مثبت نتائج نکلے، اب خواتین میں کینسر کی جلد تشخیص ہورہی ہے ، خاتون اول
پاکستان میں تیسرےاور چوتھے اسٹیج کے کینسر کیسز کی نسبت پہلے اور دوسرے اسٹیج کے کینسر کیسز کی رپورٹنگ میں اضافہ ہوا ، صدر مملکت
پاکستان میں ہر سال بریسٹ کینسر کی وجہ سے تقریباً 44 ہزار خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں، خاتون اول
پاکستان میں بریسٹ کی جلد تشخیص، بروقت اور صحیح علاج پر توجہ دینا ہوگی، خاتون اول
تقریب سے نگران وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان اور عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے بھی خطاب کیا
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی سربراہی کرنے پر صدر مملکت اور خاتون اول کے کردار کو سراہا
تقریب میں بریسٹ کینسر سے بچنے والی خواتین ، ماہرینِ نفسیات اور ڈاکٹروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
٭٭٭