آج پاکستان کی باوقار قوم اور ہماری دلیر مسلح افواج وطن کی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں: صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد، 27 فروری 2026: آج پاکستان کی باوقار قوم اور ہماری دلیر مسلح افواج وطن کی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں: صدر آصف علی زرداری 

امن، استحکام اور علاقائی سالمیت پر ریاستِ پاکستان کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی: صدرِ مملکت

کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب ہوگا: صدر زرداری 

ہماری مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے، اور وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہیں: صدرِ مملکت

ہم تصادم نہیں چاہتے، لیکن اگر کسی نے پاکستان کے امن کو کمزوری سمجھا تو اسے سخت جواب ملے گا: صدرِ مملکت

پچھلے پانچ سال سے احسان فراموش طالبان رجیم اپنے محسن پاکستان کےخلاف اپنے ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے: صدر 

ہماری تمام سفارتی کارروائیاں،  برادر ممالک اس مجرم ٹولے کو راہ راست پر لانے میں ناکام ہوئے: صدر مملکت

آج اس مجرم اور بزدل ٹولے نے بین الا قوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی سالمیت کو للکارا ہے: صدر 

پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر سفارتی ذرائع اختیار کیے اور برادر ممالک کی معاونت سے اس مجرم گروہ کو راہِ اعتدال پر لانے کی سنجیدہ کوشش کی، مگر کوئی مثبت پیش رفت نہ ہو سکی: صدرِ مملکت

میں نے آٹھ فروری کو اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد طالبان رجیم کو واضح اور سخت الفاظ میں متنبہ کیا تھا، اور پانچ روز قبل بائیس فروری کو بھی اسی ٹولے کو دوبارہ دوٹوک پیغام دیا تھا: صدر زرداری

پاکستان کو بخوبی علم ہے کہ تشدد کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور سرپرست کہاں بیٹھے ہیں؛ اگر خونریزی کا سلسلہ جاری رہا تو ذمہ دار عناصر اگر خونریزی کا سلسلہ جاری رہا تو ذمہ دار عناصر ہماری رسائی سے باہر نہیں ہوں گے: صدر آصف علی زرداری 

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset