Acting President Syed Yousuf Raza Gillani's Message on the Occasion of Youm-e-Takbeer on 28th May 2024

Syed Yousuf Raza Gillani

Acting President of the Islamic Republic of Pakistan

Message on the Occasion of Youm-e-Takbeer on 28th May 2024

***

Today, the whole nation is observing Youm-e-Takbeer to mark the 26th Anniversary of Pakistan’s nuclear tests, which is a pivotal moment in our history. On this day, we successfully demonstrated our nuclear capabilities and joined the ranks of nuclear powers. Youm-e-Takbeer serves as a testament to our nation’s resilience, unwavering determination, and commitment to maintaining regional peace and stability.

The journey to becoming a nuclear state was not without its difficulties. Our leadership and scientists braved various challenges to achieve this remarkable feat. Today, as we reflect on this journey, we acknowledge the hard work of our scientists and engineers without whom this achievement would not have been possible.

Today, we also recognize the contributions of Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto whose efforts led to making Pakistan a nuclear state. We also appreciate Mohtarma Benazir Bhutto’s decision as the opposition leader of the time to support Mian Nawaz Sharif for conducting nuclear tests. Indeed, it was the collective determination of our civil and military leadership as well as our scientific acumen, and unwavering dedication to national defence that propelled us forward.

Pakistan, as a responsible nuclear state, firmly believes in the peaceful resolution of conflicts. We are also strictly adhering to international standards, and have implemented stringent controls and comprehensive safety measures to safeguard our nuclear assets.

Pakistan remains committed to maintaining Credible Minimum Deterrence, preserving the balance of power and deterring aggression. Pakistan’s strategic capability serves as a powerful deterrent and a weapon for peace. Nuclear deterrence stands as a cornerstone of stability in South Asia, and we remain steadfast in our resolve to uphold this principle.

On this Youm-e-Takbeer, we renew our pledge to continue working towards a peaceful and stable world. Let’s draw inspiration from this success and work together to make the country’s defence impregnable through technological and economic advancements.

***

سید یوسف رضا گیلانی

قائمقام صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا یوم ِتکبیر ، 28 مئی 2024ء ، کے موقع پر پیغام

٭٭٭

آج پوری قوم یومِ تکبیر کے تاریخی دن کے موقع پر پاکستان کے ایٹمی تجربات کی 26ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ آج کے دن پاکستان کامیابی سے اپنی ایٹمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہو گیا۔ یوم ِتکبیر ہماری قوم کی استقامت، غیر متزلزل ارادے  اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔

ہمیں ایک ایٹمی ریاست بننے کے سفر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہماری قیادت اور سائنسدانوں نے اس نمایاں کامیابی کو حاصل کرنے کیلئے مختلف چیلنجز  کا مقابلہ کیا۔ آج جب ہم اپنے اس سفر پر نگاہ دوڑائیں تو ہمیں اپنے سائنسدانوں اور انجینئرزکی محنت کا اعتراف کرنا ہوگا کیونکہ ان کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی۔

آج کے دن ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی کوششوں سے پاکستان ایک ایٹمی ریاست بنا۔ ہم بحیثیت اپوزیشن لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو کی جانب سے میاں نواز شریف کے ایٹمی تجربات کرنے کی حمایت کے فیصلے کو بھی سراہتے ہیں۔ ہمیں اس کامیابی سے ہمکنار کرانے کے پیچھے درحقیقت ہماری سول اور فوجی قیادت کا اجتماعی عزم ، ہماری سائنسی قابلیت اور قومی دفاع کیلئے غیر متزلزل لگن کارفرما تھی ۔

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر تنازعات کے پرامن حل پر  پختہ یقین رکھتا ہے۔ اپنے جوہری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہم نے بین الاقوامی معیار پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مؤثر کنٹرول اور جامع حفاظت کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان کم از کم  اور قابلِ اعتماد سدِ جارحیت ، طاقت کا توازن برقرار رکھنے اور جارحیت رد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک طاقتور سدِ جارحیت اور امن کا ہتھیار ہے۔ جوہری سدِ جارحیت جنوبی ایشیا میں استحکام کی بنیاد ہے اور ہم اس اصول کوقائم رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آج کے دن ہم دنیا میں امن اور استحکام کیلئے کام جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ آئیے ، اپنی اس کامیابی سے سبق سیکھتے ہوئے تکنیکی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے  ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے مل کر کام کریں۔

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset