<html> <head> <title></title> </head> <body autocomplete="off" data-gr-ext-installed="" data-new-gr-c-s-check-loaded="14.1035.0"> <p>President Dr Arif Alvi&#39;s message on Kashmir Black Day i.e., 27 October 2021(Urdu)</p> </body> <grammarly-desktop-integration data-grammarly-shadow-root="true"></grammarly-desktop-integration></html>

27/10/2021

ڈاکٹر عارف علوی

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا یوم ِ سیاہ ، 27 اکتوبر 2021ء ، کے موقع پر پیغام

*****

          آج سے 74 سال قبل ،  27 اکتوبر 1947 ء کو  ، ہندوستان نے ایک غیر قانونی مداخلت کے ذریعے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا۔  اُس دن ظلم و ستم کا   شروع ہونے والا راج آج بھی برقرار ہے ۔

          سات دہائیوں کے دوران بھارتی حکومتوں نے یکے بعد دیگرے کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ ہندوتوا نظریہ کے تحت بی جے پی کی فاشسٹ حکومت نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں پر ظلم ڈھانا شروع کر دیے ہیں۔ مزید برآں، بھارت نے 5 اگست 2019 ء کو کشمیری عوام کو ان کے معاشی، سیاسی اور زمینی حقوق سے محروم کرنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام اٹھایا۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور پاکستان ان غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کرے گا۔

          بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا استعمال بشمول ماورائے عدالت قتل، جعلی مقابلے، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، دوران حراست تشدد، جبری گمشدگیاں، کشمیری قیادت کو نظر بند کرنا، پیلٹ گنوں کا استعمال اور مکانات کی تباہی بھی کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکی۔ کشمیری عوام ثابت قدم ہیں اور انہوں نے اپنے لہو سے عزم، حوصلے اور قربانیوں کا ایک شاندار باب تاریخ  میں رقم کیا ہے۔

          بھارتی دعووں کے برعکس،  جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جو سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق  جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل ہی خطے میں امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔

          پاکستان بہادر کشمیریوں کی استقامت اور انکے ناقابل ِ تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ ضرور ختم ہو گا۔ پوری پاکستانی قوم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

***

President house